ہنگو خودکش دھماکہ: حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

Published On 30 September,2023 06:12 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو کے علاقے دوآبہ کی مسجد میں خودکش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج "دنیا نیوز" کو موصول ہو گئی۔

سی سی ٹی وی میں دو خود کش حملہ آوروں کو دیکھا جا سکتا ہے، خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوارہیں، حملہ آروں نے اپنے چہرے چھپا رکھے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک حملہ آور نے سفید کپڑے پہن رکھے ہیں۔