کوہاٹ: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تماشا لگا ہوا ہے، 35 سال سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے، ملک میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے نہیں عملی طور پر کام کر کے دکھائیں گے، نعروں نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے عوام کو گمراہ کیا، انہوں نے دعا کی کہ یااللہ پاکستان کو ایماندار لیڈر دے۔
— PTIP Official (@official_ptip) September 30, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے کہا کہ بے ایمان لیڈر ملک ٹھیک نہیں کر سکتا، صرف ایماندار لیڈر ملک ٹھیک کر سکتا ہے، اگر سیاسی لوگ ٹھیک ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔