انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پر پہنچنے کا راستہ ہے: خالد مقبول صدیقی

Published On 01 October,2023 10:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ہماری منزل نہیں، منزل پر پہنچنے کا راستہ ہے۔

کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی صوبائی اسمبلی کی نشست حق پرست امیدوار نے جیت لی ہے، یہ ملیر ٹاؤن والوں کا جلسہ ہے، باقی ایم کیو ایم سٹیج کے اطراف ہے، ہم یہاں الیکشن نہیں دل جیتنے آئے ہیں، انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پرپہنچنے کاراستہ ہے، جوراستہ منزل پرنہ پہنچتا ہو اس پر چلنے والے بھٹکے ہوئے کہلاتے ہیں۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہم نے ان پانچ سالوں میں شہداء قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اس ملک کی تمام خوشحالی شہر کراچی کی دی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، کراچی اس ملک کی بقاء سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے، آپ نے کراچی کو بدحال کیا تو پورا ملک بدحال ہو جائے گا، یہ کون سے لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بازیاب کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کو ہاریوں، وڈیروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے مزید کہا کہ آئندہ مردم شماری میں اور زیادہ لوگوں کو بازیاب کروائیں گے، ہم نے 53 لاپتہ یوسیز کو بھی بازیاب کروایا ہے۔