الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی

Published On 02 October,2023 06:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی ہو گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس 4 اکتوبر کو ہونا تھا، اب اجلاس 11 اکتوبر کو ہو گا۔

ترجمان مشاورتی اجلاس کے مطابق چند ممبران کی غیر موجودگی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔