غربی: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنرضلع غربی احمدعلی صدیقی نے ضلع میں خالی رہ جانے والی مخصوص بلدیاتی نشستوں پر الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ضلع کی27 یونین کمیٹی اور سب ڈویژن مومن آباد میں ایک ٹرانس جینڈر کی خالی رہ جانے والی سیٹ پر الیکشن ہوں گے، شیڈول کے مطابق یونین کمیٹی کیلئے پول ڈے 19 اکتوبر کو رکھا گیا ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے نتائج کااعلان 20 اکتوبر 2023ء کو کیا جائے گا۔
احمدعلی صدیقی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 3 اکتوبر سے ریٹرننگ آفیسر کے دفترسےجاری ہوں گے۔