جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

Published On 03 October,2023 10:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا۔

سینئرجج جسٹس عقیل احمد عباسی نے جسٹس عرفان سعادت سے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیا، جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے کی مدت مکمل ہونے پر گزشتہ روز 2 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔