فیفا ورلڈ کپ میزبانی کی خواہش: پاکستان کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

Published On 06 October,2023 10:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے 2034ء میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ارادے کے اعلان کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کا خواہاں

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں ہمارا سعودی بھائی اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو، یقین رکھتے ہیں کہ سعودی عرب ایک یادگار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔