شہر قائد میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Published On 08 October,2023 12:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرات 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔