28 اور 29 ستمبر کو لاہور سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 27 September,2023 10:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 ستمبر کو لاہور سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، ہواؤں کے باعث کل اور 29 ستمبر کو ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو گی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر جاری کر دیں، محکمہ کی جانب سے تیز آندھی ، شدید بارشوں کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔