ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 30 September,2023 09:32 am

اسلام آباد، کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم کے دوران شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔