سیالکوٹ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ آصف نے فلسطین اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔
In 75 years since The Nakba, Israel has repeatedly confirmed its status as an outpost of Western imperialism. A genocidal apartheid state, dedicated to the extermination of Palestinian people.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 7, 2023
Restoration of pre 1967 boundaries is an essential prerequisite to peace. Palestinians…
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کیلئے ضروری ہے کہ فلسطین کی 1967 سے پہلے کی سرحدوں کو بحال کیا جائے، فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا جس میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی جبکہ 1500سے زائد افراد زخمی ہیں۔