شرقپور شریف: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر چلانے کیلئے عوام نواز شریف کا ساتھ دے۔
سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی تقدیر بدلنے آرہے ہیں، میاں نوازشریف جب بھی وزیراعظم بنے پاکستان اوپر گیا، نوازشریف کو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہر بار سزا دی گئی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے، 21 اکتوبر کو نوازشریف کا مثالی استقبال کیا جائے گا، ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے عوام نواز شریف کا ساتھ دے۔