سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ہو گی

Published On 09 October,2023 02:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی فل کورٹ سماعت کرے گا، کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی، سپریم کورٹ میں کیس سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرا دی گئیں جن میں پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

اضافی دستاویزات درخواست گزار امیر خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں، متفرق درخواست میں سپریم کورٹ سے اضافی دستاویز کو منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیا تھا، قانون کے تحت ازخود نوٹس، بینچز کی تشکیل اورمقدمات کی فیکسشن کا اختیار 3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔