لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ جوڈیشل افسروں کی خدمات تین برس کے لئے مانگ لیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے بطور چیئرمن بورڈ آف گورنرز ہائیکورٹ کے افسروں کی ڈیپوٹیشن پر خدمات مانگیں، ڈائریکٹر جنرل ہدایت علی شاہ نے جوڈیشل افسروں کی خدمات کے لئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاؤالدین محمد عامر منیر کی 20 ویں سکیل میں خدمات دی جائیں، ایڈیشنل سیشن جج افشان اعجاز صوفی اور ندیم احمد سہیل کی 20 ویں سکیل میں خدمات فراہم کی جائیں، ایڈیشنل سیشن جج جھنگ رائے محمد خان کی بھی 20 ویں سکیل میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خدمات دی جائیں۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا سول جج شازیہ منور مخدوم کی 19 ویں سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی خدمات فراہم کی جائیں۔