کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں وزارتیں نہیں لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل چاہئے۔
ایم کیو ایم کے سینئر کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر کا جلسہ اورنگی کے حق میں ریفرنڈم ہوگا، پچھلے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔
سید امین الحق نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کو پڑھے لکھے لوگ فراہم کئے جنہوں نے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردارادا کیا ہے، اورنگی ٹاؤن میں وفاقی ورچوئل یونیورسٹی اورجدید آئی ٹی لیب تعمیر کروائی، ورچوئل یونیورسٹی اور آئی ٹی لیب سے ہزاروں بچے اور بچیاں مستفید ہو رہے ہیں۔