فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر کی ملاقات

Published On 14 October,2023 04:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں حماس کے رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کی صورتحال سے آگاہ کیا، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر طلحہ محمود، مفتی ابرار احمد، سید سلمان گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر جے یو آئی کے زیراہتمام مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کریں گے، مفتی محمود کانفرنس سے حماس کے بانی و سابق سربراہ خالد مشعل وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔