لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں اور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے سلسلے میں گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔
صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر و دیگر نے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسہ کے حوالے سے پنڈال اور سٹیج کے حوالے سے بریفنگ دی، جلسہ گاہ کے پنڈال اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کی پارکنگ بارے بھی صدر مسلم لیگ ن لاہور کو بریف کیا گیا۔
گریٹراقبال پارک میں سٹیج کی تیاریوں کیلئے کنٹینر جلسہ گاہ پہنچانا شروع کر دیئے گئے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔