فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کوتعزیتی اجلاس کا اعلان

Published On 15 October,2023 10:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعیدغنی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو بلاول ہائوس کے سامنے تعزیتی اجلاس ہوگا جس میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

سعیدغنی نے کہا کہ تعزیتی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹواورپاکستان فلسطینی سفیرشرکت کرینگے، فلسطینی شہداکوخراج عقیدت پیش کرینگے، کارساز پرسانحہ میں شہید ہونےوالوں کویادرکھاجائےگا۔

لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران لیاری میں پی پی کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن بلدیاتی الیکشن میں اسکا بھرپور بدلہ لیا، آئندہ انتخابات میں اسی طرح بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سےجتوانا ہے اور مخالفین کوبتانا چاہتے ہیں لیاری پی پی کا ہے اور رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی آزادی تک مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے: رضا ربانی

سعیدغنی نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بے تہاشہ خون بہایا گیا، اطلاعات ہیں ایم کیو ایم کے دہشتگرد ایک بارپھر کراچی میں وہی خون کی ہولی کھیلنےکا پلان کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کویکساں موقع ملنا چاہیے، پی پی اپنے مینڈیٹ اور ووٹ کو چوری ہونے نہیں دے گی، پی ٹی آئی کو بھی اگلےانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیئے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی،ایم کیو ایم جماعت اسلامی کے ساتھ پی پی کو بھی بھرپور طریقے سے انتخابات کی اجازت ہونی چاہئے۔