قرآن پاک کو بغیر اجازت چھاپنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

Published On 16 October,2023 12:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائی کورٹ طلب کر رکھا ہے، جسٹس شجاعت علی خان کیس کی سماعت کریں گے، رجسٹرار ہائیکورٹ نے کازلسٹ جاری کر دی۔

سرکاری مصروفیات کے باعث نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، شہری محمد حسن معاویہ سمیت دیگر نے ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔