لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما میں ضلعی عدالتوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے ضلعی عدالتوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، موسم سرما کے تبدیل شدہ اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے ضلعی عدالتوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل شدہ اوقات کار 31 مارچ 2024 تک ضلعی عدالتوں میں نافذ العمل رہیں گے، سوموار سے جمعرات اور ہفتہ اوقات کار صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوگا، نماز اور کھانے کا وقفہ ایک بجے سے 1:30 بجے تک ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعۃ المبارک کے دن صبح 9 بجے سے ایک بجے تک عدالتوں میں کام ہوگا، صوبے بھر کے سیشن ججز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کر دیا گیا۔