کراچی: (دنیا نیوز) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سانحہ کار ساز کے شہداء نے بینظیر بھٹو کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے یوم شہداء کارساز پر پیغام میں کہا کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں اور ان کی قربانیوں کو نہیں بھولی، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی ملک، جمہوریت کی قربانیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پیپلزپارٹی آج بھی ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کوشاں ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ محترمہ شہید وطن کی خاطر آمروں کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر ڈٹ کر کھڑی رہیں۔