کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے مختلف شخصیات نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
فریال تالپورسے نوابزادہ غلام رسول خان سھتہ، ایڈووکیٹ میاں ناظم الدین پیرزادہ اور پیرزادہ میاں اختر حسین کی ملاقات ہوئی، خیرپور سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ غلام رسول خان سھتہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ میاں ناظم الدین پیرزادہ اور پیرزادہ میاں اخترحسین بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے تمام جمہوریت پسند سیاستدانوں کیلئے کھلے ہیں۔