پشاور: (دنیا نیوز) غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے معاملے پر افغان فنکاروں نے واپس نہ بھیجنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم یو این ایچ سی آر کے ساتھ ٹوکن کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں، افغان طالبان کی جانب سے موسیقی پر پابندی ہے، افغانستان میں فن کو جاری نہیں رکھ سکتے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو این ٹریٹی کے مطابق مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالا جا سکتا، رضاکارانہ طور پر مہاجرین واپس جاسکتے ہیں، یو این ٹریٹی کے باوجود افغان مہاجرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
فنکاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ افغان مہاجرین کی زبردستی واپسی کو روکا جائے، کیس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔