بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردار عمر کی ملاقات

Published On 24 October,2023 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے رہنما سردار عمر گورگیج نے ملاقات کی۔

پی پی پی پنجاب کے رہنما ندیم افضل چن اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنما محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بھی ساتھ تھے۔

اس سے قبل سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شمولیت کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے بھی ملاقات کی۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر اوکاڑہ کی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔