اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ ہونے پر زور دیا ہے۔
امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اہل افغانیوں کی امریکہ روانگی کو محفوظ بنانے اور اسرائیل و حماس میں جاری کشیدگی پر بھی بات چیت کی۔
امریکی وزیر نے کہا کہ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو رہا اور شہریوں کو تحفظ ملنا چاہئے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد جاری رکھنے اور بحران کو پھیلنے سے روکنے کے امور پر بھی اتفاق کیا۔