اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے، بلاشبہ اولاد اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے،اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مولانا طارق جمیل صاحب کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے۔ بلاشبہ اولاد اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ میں دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 30, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز خانیوال کے علاقے تلمبہ میں معروف عالم دین طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔



