ن لیگ نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

Published On 31 October,2023 11:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ(ن) نے عام انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ملک بھر سے درخواستیں دے سکیں گے، قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں، درخواست فارم پارٹی کی ویب سائٹ PMLN.ORG پر بھی دستیاب ہو گا، فارم 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آفس اور اسلام آباد میں پارٹی آفس سے حاصل کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔

فارم یکم نومبر سے دس نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔