گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی آج جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

Published On 01 November,2023 09:47 am

گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی آج جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں تعطیل ہے۔

یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی پریڈ کیلئے جوٹیال میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج 2 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچنا تھا تاہم ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی تاہم خراب موسم کے باعث ان کی فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔