اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اعجاز الحق کی حد تک نظرثانی کی درخواست نمٹا دی۔
سپریم کورٹ نے حکم نامہ میں کہا کہ اعجازالحق نے آئی ایس آئی رپورٹ میں ذکر ہونے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، اعجازالحق پر دھرنے کی حمایت کرنے سے متعلق رپورٹ اس کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا اعجازالحق نے بیان حلفی دیا ہے جس پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں، اعجازالحق کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔