اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کو تبدیل کر کے ایس ایس پی سکیورٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ حسن جہانگیر کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا چارج دے دیا گیا۔
مسعود احمد کو ایس ایس پی سکیورٹی سے ایس ایس پی شعبہ تفتیش تعینات کر دیا گیا، تینوں افسروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔