اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا وقاص احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واحد اسلامی لیڈر ہیں جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یوآئی مولانا وقاص احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے قطر میں تفصیلی ملاقات ہوئی، فضل الرحمان نے امداد کی پہلی قسط ایک ارب 67 کروڑ حماس کے حوالے کی، اسلامی دنیا اجازت دے تو افرادی قوت بھی فلسطین کو مہیا کریں گے۔
مولانا وقاص احمد نے کہا کہ اس بات کا اظہار مولانا فضل الرحمان بھی جلسوں میں کرچکے ہیں، پشاور، کوئٹہ، کراچی میں حماس کے ذمہ دار کی شرکت اور عوام الناس سے اپنے جذبات کا موقع بھی دیا، مولانا فضل الرحمان حوصلہ افزائی کے لئے خود حماس قیادت سے ملنے گئے۔
مولانا وقاص احمد نے مزید کہا کہ ہم شعوری طور پر سمجھتے ہیں کہ مولانا اس وقت امت مسلمہ کے ترجمان ہیں۔