اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق ایم این اے صالح محمد نے نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کے مانسہرہ سے سابق ایم این اے صالح محمد نے اپنا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست دائر کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ایم این اے صالح محمد کی درخواست جمعہ کو سماعت کے لئے مقرر ہوگئی، جسٹس محسن اختر کیانی صالح محمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
صالح محمد خان نے وکیل سید علی بخاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ صالح محمد خان سابق ممبر قومی اسمبلی ہے، بیرون ملک جانا چاہتا ہے، نام نو فلائی لسٹ سے نکالا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پولیس، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔