لاہور: (دنیانیوز) سیشن کورٹ لاہورنے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی ۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظورکرلی ۔
خدیجہ شاہ نے اپنی ضمانت کیلئے درخواست سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کر رکھی تھی ، دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔