لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، شہباز شریف نے آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر رہنماؤں کا استقبال کیا، میر ہمایوں کرد سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، شہباز شریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی جس پر حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
— PMLN (@pmln_org) November 10, 2023
حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا، لشکری رئیسانی نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے، گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اوراثاثے واپس کرنے کا حکم
صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے، اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے، بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
حاجی لشکری رئیسانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات اور وژن کو سراہا۔