لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے میاں نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہیے۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کےرہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگرکوئی مجرم ہےتواسےسزا ملنی چاہیے، 9 مئی کوجوکچھ ہوا اسےمعاف نہیں کیا جاسکتا، جمہوریت کےپودے کی پرورش کرنی چاہیےلیکن9مئی کےپودے کی پرورش غلط ہوگی، نومئی کےماسٹرمائنڈ کوکوئی معاف نہیں کرسکتا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آئین کی بات کرتےہیں توکہا جاتا ہےکہ ڈیوپراسس نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کوآرٹی ایس بند کرکےلایا گیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کوتباہ کیا گیا، قاسم سوری اورعارف علوی نےغیرآئینی کام کیے، صدرڈاکٹرعارف علوی خود آئین توڑنےوالےہیں، صدرعارف علوی کوپی ٹی وی پرحملےپرشرمندگی کا بھی خط لکھنا چاہیےتھا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہا جارہا ہے، صدرمملکت بھاشن دےرہےہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہےنوازشریف کے زیر التوا کیسزکی ایک تاریخ فکس کی جائے، الیکشن سےپہلےنوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہےکہ نوازشریف قومی حکومت بنانےجارہےہیں" ووٹ کوعزت دو" کا معنی ہرگز یہ نہیں ہےکہ ووٹ کےبغیرباری دو۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اقتدارکی باریاں عوام منتخب کرکےدیتےہیں، جیالا ہویا متوالا ہوعوام نےوزیراعظم کومنتخب کرنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کےلیےآج بھی سہولت کاری ہورہی ہے۔