کراچی : (دنیانیوز) سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف بڑے اتحاد کا پلان، مسلم لیگ ن کا وفد احسن اقبال اور خواجہ سعدرفیق کی سربراہی میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔
عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ن لیگ نے انتخابی اتحاد کی کوششیں تیزکردی ہیں ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایازصادق اور بشیر میمن پر مشتمل وفد آج اہم ملاقاتیں کریگا ۔
مسلم لیگ ن کا وفد آج پیر پگارا سے ملاقات کرے گا، دونوں جماعتوں کےدرمیان سندھ کی سطح پر اشتراک پر بات چیت ہوگی جبکہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان مختلف شہروں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سےتبادلہ خیال ہوگا۔
مسلم لیگ ن کا وفد کل (اتوار) کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا۔
دو روز قبل ن لیگ اور ایم کیو ایم نے ملکر عام انتخابات 2024 لڑنے کا اعلان کیا تھا۔