اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مردم شماری کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مردم شماری کیخلاف ابتدائی اپیل پر سماعت 13 نومبر کو کرے گا۔
درخواست گزار حسن کامران نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کیے تھے، بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔