اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلاء بابر اعوان، نعیم پنجھوتھا، انتظار پنجھوتھا، شاداب جعفری، علی اعجاز بٹر، سمیر کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری طرف سے دی گئی فہرست کو جیل حکام نے تبدیل کر دیا اور جیل حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کی یہی فہرست دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فائنل فہرست میں سے ایسے وکلاء کے نام بھی نکال دیئے گئے جو عدالتوں میں میری نمائندگی کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالتوں میں نمائندگی کرنے والے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔