اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنا کیس بارے انکوائری کمیشن نے کام شروع کر دیا، آج کمیشن کا باضابطہ اجلاس ہوا۔
کمیشن کا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سابق آئی جی طاہر عالم شریک نہ ہو سکے، اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے شرکت کی۔
انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا، اب تک ہونے والی انکوائری رپورٹس بھی کمیشن نے طلب کر لیں، فیض آباد دھرنے کے حوالے سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں دھرنا کیس کے حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔