لاہور: (دینا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کا اپنے نوجوانوں سے رشتہ ختم ہوچکا ہے، ہم عوامی دکھوں کا مداوا کریں گے۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوام کے دکھوں کے مداوا کے لئے میدان میں موجود ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوام دوست جماعت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کا وجود 9 مئی واقعات کے بعد عمل میں آیا، شاہین اپنے مسکن میں بھرپور پنجے گاڑھ چکا ہے، ناانصافی کا دورختم، میرٹ کی بالادستی کے لئے کام کریں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔