آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 25 November,2023 07:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ: لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص، سانس لینا دشوار

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔