بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی موجودہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے سنہری کنجی ہے۔
چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق چینی صدر نے سان فرانسسکو میں ایپک رہنماؤں کے غیررسمی مکالمے اور ورکنگ لنچ میں شرکت کرتے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ترقی کے نئے تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے ، معیشت اور معاشرے میں ایک جامع سبز اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دیا ہے ، اس کے علاوہ انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگی پر مبنی کرہ ارض کی تعمیر میں اپنا کردار جاری رکھے گا ۔
گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لیے چین گرین انفراسٹرکچر، گرین انرجی اور گرین ٹرانسپورٹیشن میں تعاون کو گہرا کرتا رہے گا اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پر جنوب جنوب تعاون کے لیے خصوصی فنڈز کے ذریعے اُن کی استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک عالمی ترقیاتی برادری اور ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے دنیا کے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔