امت مسلمہ نے فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے: فرید احمد پراچہ

Published On 27 November,2023 05:04 pm

بھلوال: (دنیا نیوز) سابق این ایم اے فرید احمد پراچہ نے کہا کہ امت مسلمہ نے فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے۔

سابق ایم این اے فرید احمد پراچہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے دوبار اجلاس ہوئے لیکن کوئی بھی ایک اقدام بھی نہیں کیا گیا، سوائے مذمتی قراردادوں کے، فلسطین کے عوام پینے کے پانی کو بھی ترس رہے ہیں، ہمارے بے حس حکمران دنیا بھر سے تیل اور دیگر اشیاء لینے میں لگے ہیں۔

فرید احمد پراچہ نے کہا کہ امت کا زندہ رہنا باعث شرمندگی ہے، دو ارب سے زائد مسلمان نوے لاکھ والے ملک کو کنٹرول نہیں کرسکے، اسرائیل کو امت مسلمہ نے کھلی چھٹی دے دی کہ ہسپتالوں سکولز، ایمولینسوں پر کھلے عام حملے کرے، امت مسلمہ مذمتی بیان کے سوا کوئی راست اقدام نہیں کر سکی۔

سابق ایم این اے نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ہمارا دینی رشتہ ہے، قبلہ اول میں بے گناہ مسلمان نوجوانوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل کیا جارہا ہے، اسرائیل کے مظالم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں، اسکے باوجود خاموشی قابل افسوس امر ہے۔