چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکمنامے کیخلاف درخواست دائر

Published On 01 December,2023 11:03 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت نے 23 نومبر 2023 کو حکم دیا کہ 28 نومبر کو ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے، عدالت نے 28 نومبر کو جیل میں ٹرائل کا حکم دے دیا، 23 نومبر کے حکم نامے کی موجودگی میں 28 نومبر کا حکم نامہ غیرقانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 23 نومبر 2023 کے حکم نامے پر عملدرآمد کروائے۔