دنیا نیوز کی 15ویں سالگرہ کی تقریب: وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی شرکت

Published On 01 December,2023 07:54 pm

مظفرآباد ( دنیا نیوز رپورٹ) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد بیورو میں بھی دنیا نیوز کی 15 ویں سالگرہ پر تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کابینہ کے ارکان کے ہمراہ "دنیا نیوز" کی خوشیوں شامل ہو گئے۔

دارالحکومت مظفرآباد میں "دنیا نیوز" کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سمیت وزرا میاں عبدالوحید ، فیصل ممتاز راٹھور، بازل نقوی، قاسم مجید، سیکرٹری اطلاعات تہذیب النساء، سابق ممبر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، ڈائریکٹر تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے شرکت کی۔

بشیر مرزا ، مسعود الرحمان، آ صف نقوی، مقصود میر ، صحافی سید آفاق حسین شاہ ، طارق نقاش ، سردار ذوالفقار علی، عبدالواجد خان، محمد فاروق و دیگر بھی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور دنیا ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دنیا نیوز نے تحریک آزادی جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر کے جملہ سیاسی و سماجی مسائل کو اجاگر کرنے سمیت قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر "دنیا نیوز" کی مینجمنٹ، بیورو چیف سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے، مزید بہتری کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ، ہمارا مقصد آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا فروغ ہے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ ریاستی وسائل اشرافیہ کے بجائے عوام پر خرچ کر رہے ہیں، اپوزیشن کا کام پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں ہے، ہم اپنی خدمات عام عوام کی بہتری کیلئے جاری رکھیں گے۔

سالگرہ کی تقریب میں وزرائے حکومت کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا میں "دنیا نیوز" کی اہمیت اور مقام سے انکار ممکن نہیں ، الیکٹرانک میڈیا میں "دنیا نیوز" نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ، امید ہے کہ آئندہ بھی دنیا نیوز پہلے کی طرح اپنی صحافتی خدمات جاری رکھے گا۔

شرکائے تقریب کا یہ بھی کہنا تھا کہ "دنیا نیوز" نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے اور کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔