اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ ماہ نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.70 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر مہنگائی کی شرح میں 28.62 فیصد ریکارڈ کی گئی، نومبر 2022 کی نسبت نومبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.23 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 4.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.40 فیصد تک رہی، ایک ماہ کے دوران گیس چارجز میں 280 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اکتوبر کی نسبت نومبر 2023ء کے دوران برآمدات میں 4.39 فیصد کمی ریکارڈ
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں 60.42 فیصد اضافہ ہوا، آلو 14.92 فیصد، چائے 12.95 فیصد اور پیاز 12.32 فیصد ، انڈے 7.15 فیصد، سبزیاں 4.47 فیصد اور مچھلی 7.75 فیصد مہنگی ہوئی۔