ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی

Published On 24 November,2023 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41 اعشاریہ 13 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے میں 18اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 26 روپے ، پیاز فی کلو 3 روپے ، زندہ مرغی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی، دال مسور 3 روپے، دال مونگ اور دال چنا ایک، ایک روپیہ مہنگی ہوئی۔

رواں ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روپے مہنگا ہوا، ماچس کی ڈبیہ، سرسوں کا تیل اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔