دنیا نیوز کی 15 ویں سالگرہ، پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا نے کیک کاٹا

Published On 01 December,2023 08:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) "دنیا نیوز" کی 15 ویں سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات اور اہم شخصیات کے پیغامات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا نیوز کے 15 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر غلام علی نے "دنیا نیوز" کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب میں "دنیا نیوز" پشاور کے بیورو چیف عابد حمید سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا "دنیا نیوز" نے الیکٹرانک میڈیا میں اہم مقام بنایا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے "دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا میڈیا گروپ نے کم وقت میں اپنی الگ پہچان بنائی، ہمیشہ متوازن اور معیاری رپورٹنگ کے ذریعے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نقطہ نظر کو منظر عام پر لایا گیا۔

بہاولنگر پریس کلب میں "دنیا نیوز" کی 15 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان نے کیک کاٹا۔

میونسپل کمیٹی اٹک میں بھی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا "دنیا نیوز" عوام تک بروقت خبریں پہنچاتا ہے، سابق صدر پنجاب بار کونسل شیخ احسن الدین، سی او میونسپل کمیٹی اٹک سردار آفتاب احمد ، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹک ملک طاہر اعوان اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور نے بھی "دنیا نیوز" کی 15 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں "دنیا نیوز" آفس میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے سالگرہ کا کیک کاٹا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد جواد سردار، ضلعی آفیسر محکمہ تعلقات عامہ پنجاب محمد شہباز انصاری بھی تقریب میں شریک تھے۔

"دنیا نیوز" کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر کوٹ رادھا کشن میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں سابق سپیکر رانا اقبال کے صاحبزادے رانا شہزاد اقبال بھی شریک ہوئے۔

بلدیہ ہال کامونکی میں بھی "دنیا نیوز" کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں سابق ایم پی اے چودھری اختر علی خان، پیر اسد اللہ خاں اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ سید افتخار شاہ نے شرکت کی۔