مردان : اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا، سٹی پولیس نے اسد قیصر کو حراست میں لیا۔
سابق سپیکرقومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔
مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب خان نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اسد قیصر 9 مئی کے واقعات میں تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج ایف آئی آر میں گرفتار تھے۔
یاد رہے کہ 24 نومبر کو قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد چارسدہ میں درج 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتارکیا گیا تھا۔