پیپلزپارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کرتی ہے: سعید غنی

Published On 04 December,2023 05:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کرتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ سمجھتا ہوں الیکشن سو فیصد ہو رہے ہیں، حلقہ بندیوں میں ہمارے اعتراضات موجود ہیں، وہ حلقے بھی تو بتائیں یہ لوگ جو ان کے اچھے کئے گئے ہیں، ایم کیو ایم، جی ڈی اے کو یقین ہے کہ وہ الیکشن ہار رہے ہیں، ہم ہمیشہ سے کہتے رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کروائیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ مخالفوں کی بنائی ہوئی حلقہ بندیوں پر الیکشن لڑتی رہی ہے۔

شیراز وحید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں، پیپلزپارٹی میں آنے کا مقصد ہے کہ وہ ایک قومی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی پورے پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو مسائل کو سمجھتی ہے، کراچی کے دیرینہ مسائل کو ہم حل کرسکتے ہیں۔